شیخ طلال فہد اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر،پی او اے کے صدر سید عارف حسن نائب صدر منتخب
بینکاک، تھائی لینڈ):شیخ طلال فہد الاحمد الجابر الصباح اگلے چار سال کے لیے اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کو نائب صدر منتخب ہوگئے
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقدہ اولمپک کونسل آف ایشیاء کی 42 ویں جنرل کونسل اجلاس میں او سی اے سے وابستہ 45 رکن ممالک نے شرکت کی جس میں آئندہ چارسال کیلئے نئے عہدیداران کا چناؤعمل میں لایا گیا
جنرل کونسل اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے بھی شرکت کی دریں اثناء پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن فیملی،،
مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز، منتظمین، کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے پی او اے کے صدرسید عارف حسن کو او سی اے کانائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں کھیلوں کی ترقی کے لیے ان کے مسلسل عزم اور انمول شراکت کو سراہا ہے۔