پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے دیسی کشتی دنگل کا انعقاد ; بین الاقوامی پہلوانوں نے حصہ لیا

 

 

پاکستان دیسی کشتی فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لیے دنگل کا انعقاد کیا۔جس میں ملک بھر سے قومی اور اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پہلوانوں نے حصہ لیا۔دنگل میں بڑا جوڑ طیب رضااعوان پہلوان شیر پاکستان کومن ویلتھ میڈلسٹ اور حمید پہلوان کے دورمیان ہوا۔ اور اس کے علاوہ 20 جوڑوں کے مقابلے ہوۓ۔

اس دنگل کے مہمان خصوصی منسٹر آئی پی سی احسان الرحمان مزاری اور
رانا محمد قاسم نون ایم این اے و چیرمین استحقاق قائمہ کمیٹی تھے۔
مہمان خصوصی نے جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

صدر پاکستان دیسی کشتی فیڈریشن نواب فرقان خان نے مہمانوں کو تحفات پیش کئے۔
دنگل کےاختتام پر منسٹر آئی پی سی نے پاکستان دیسی کشتی فیڈریشن کے سنئیر نائب صدر پاکستان خالد پپو پہلوان،سیکٹریری جنرل پاکستان سجاد اعوان پہلوان،سیکٹریری جنرل پنجاب ریاض محمود رانا، ایگزیکٹو ممبر پنجاب شاہد بابر بٹ،کوچ بلال اعوان پہلوان،صدر گوجرانوالہ حمزہ شاہد بٹ،نائب صدر گوجرانوالہ ابوبکر بٹ اور چیف آرگنائزر دنگل حاجی اسلم لاثانی کو سرٹیفکیٹ دیے۔

 

 

 

تعارف: News Editor