پشاور… پشاور سے تعلق رکھنے والے ایشین ہاکی فیڈریشن کے امپائرنگ کمیٹی کے چیئرمین و ممبر ایف آئی ایچ امپائرنگ کمیٹی فیض احمد فیضی نے پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا
وہ گذشتہ روز سری لنکا کے دورے سے واپس آئے تھے.پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ و سیکرٹری ہدایت اللہ نے ان کا استقبال کیا
بعد ازاں انہوں نے ہاکی گراؤنڈ میں ہاکی کی تربیت کیلئے آنیوالے کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کروایا فیض احمد فیضی نے سید ظاہر شاہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے ہاکی کے کھلاڑیوں کو کوچنگ کی بنیادی ٹپس بھی دی.