پشاور.. ایشین ہاکی فیڈریشن کے امپائرنگ کمیٹی کے چیئرمین فیض احمد فیضی نے کہا ہے کہ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم ان کے اپنے شہر کا گراؤنڈ ہے اور اس گراؤنڈ میں انہوں نے ہاکی کھیلی یہیں پر بہت سارے مقابلے کھیلے اور اس گراؤنڈ سے میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں،
یہ باتیں انہوں نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں اپنے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیں.فیض احمد فیضی کا تعلق بنیادی طور پر پشاور سے ہے اور آج کل فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی کے ممبر بھی ہے، انہوں نے ہاکی کے کھلاڑیوں کو اپنے کھیل پر توجہ دینے اور محنت کرنے پر بھی زور دیا
اور کہا کہ جس طرح کی سہولیات اس وقت کھلاڑیوں کو میسر ہے ان کے کھیلنے کے دور میں اس کا تصور بھی ممکن نہیں تھا انہوں نے خیبر پختونخواہ کے کھلاڑیوں کیلئے کوچنگ و ٹریننگ کو اپنا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا
کہ انہیں اس بات کی خوشی ہوگی کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈز میں کوچز، امپائر کی تربیت کرینگے .افیض احمد فیضی نے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کو ہاکی کے کھیل کیلئے کئے جانیوالے کاوشوں کوبھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ جلد ہی ہاکی کے امپائرنگ کے حوالے سے کوچنگ و ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا جائیگا