ٹی 10 کرکٹ کا مستقبل ہے، لانس کلوزنر
کرکٹ لیجنڈ لانس کلوزنر نے ٹی 10 کو مستقبل کی کرکٹ قرار دیا ہے۔ زیم ایفرو ٹی 10 کا افتتاحی ایڈیشن 20 جولائی 2023 سے شروع ہورہا ہے۔ جس میں 5 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی ان میں کیپ ٹاؤن ایس اے ایم پی آرمی بھی شامل ہے جس کے ہیڈ کوچ جنوبی افریقی کرکٹ لیجنڈ لانس کلوزنر ہیں ۔
ٹورنامنٹ سے قبل انہوں نے کہا کہ یہ ایسا ہی جس طرح ٹی 20 نے عالمی سطح پر کھیل کی مدد کی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس نے لوگوں کو شروع سے ہی اختراع اور آگے بڑھنے پر مجبور کیا ہے اور ٹی 10 ٹی 20 سے بھی تیز فارمیٹ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی 10 کرکٹ میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں اور صلاحیتوں کا سہارا لینے کی ضرورت ہے اور شروع سے ہی خود پر اعتماد کرنا چاہیے۔ یہ دلچسپ مختصر، بھرپوراور تیز رفتار ہے اور میری رائے میں یہی کرکٹ کا مستقبل ہے۔
51 سالہ کوچ اور لیجنڈری آل راؤنڈر نے ٹی 10 فارمیٹ بارے مزید کہا کہ میں واقعی اس کا انتظار کررہا ہوں. میں کئی برس ابوظبی ٹی 10 کا حصہ ہوں اور یہ واقعی ایک شاندار فارمیٹ ایک شاندار مقابلہ ہے لہذا میرے خیال میں زمبابوے اور افریقہ میں ٹی 10 کرکٹ لانا ایک اچھا قدم ہے۔