کراچی ; پہلی آل پاکستان انٹر کلبز اوپن آرچری چیمپئن شپ آج سے شروع

 

 

پہلی آل پاکستان انٹر کلبز اوپن آرچری چیمپئن شپ کا ہفتہ سے آغاز

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلی آل پاکستان انٹر کلبز اوپن آرچری چیمپئن شپ ہفتہ سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے

جس میں پاکستان بھر سے 25سے زائد آرچری کلبز شرکت کریں گے،اس ضمن میں کیو اے اے آرچری ڈیولپمنٹ کی سیکریٹری کنول حسان نے بتایا کہ آل پاکستان انٹر کلبزاوپن آرچری چیمپئن شپ آج بروز ہفتہ سے کراچی یونیورسٹی میں شروع ہو رہی ہے،

دو روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے25سے زائد کلبز اس نیشنل ایونٹ میں شرکت کریں گے جن کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،

مجموعی طور پر100سے زائد مینز اور ویمنز آرچرز کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی نوعیت کے اس پہلے منفرد ایونٹ کے شاندار انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ملک بھر سے ٹیمیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ایونٹ میں مینز اور ویمنز کے مقابلے ہونگے۔

 

تعارف: News Editor