سرے جیگورے کی جیت کے لئے پاکستانی کرکٹر افتخار اور حارث پر نگاہیں
براہمپٹن ; گلوبل ٹی 20 کینیڈا ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والی ٹیم سرے جیگوارنے پاکستانی کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں ۔
ٹورنامنٹ سے قبل ہیڈ کوچ لال چند راجپوت نے اپنی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے افتخار احمد اور محمد حارث جیسے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل بین الاقوامی کھلاڑی موجود ہیں جو ٹورنامنٹ میں کامیابی دلانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سینئرز اور جونیئرز کا بہت اچھا امتزاج ہے۔ جس میں ایلکس ہیلز بین کٹنگ، لٹن داس بھی شامل ہیں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم میں ایسوسی ایٹ ممالک کے ساتھ ساتھ کینیڈا سے بھی کئی مضبوط کھلاڑی موجود ہیں، "ٹورنامنٹ ایسوسی ایٹ ممالک اور کینیڈا کے کھلاڑیوں کے لئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا ایک انوکھا موقع ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ کھیل پر اپنی شناخت بنانے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے بے تاب ہوں گے۔ ہمارے پاس ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے جن میں عمان کے ایان خان اور جتندر سنگھ، نیدرلینڈز کے برنارڈ شولٹز اور نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لامیچھانے موجود ہیں۔
سرے جیگوارز 22 جولائی کو مونٹریال ٹائیگرز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز برامپٹن کے سی اے اے سینٹر سے کرے گی۔
سرے جیگوارزکا اسکواڈ ایلکس ہیلز، افتخار احمد، بین کٹنگ، لٹن کمار داس، کریم جنت، محمد حارث، سندیپ لمیچنے، ایان خان، جتندر سنگھ، برنارڈ شولٹز، پراگت سنگھ، ڈیلن ہیلیگر، عمارخالد، سنی متھارو، شیل پٹیل اور کیرو شرما پر مشتمل ہے۔