پاکستان نے امریکہ میں کھیلے جانیوالے ہوم لیس ورلڈ کپ فٹ بال کا مقابلہ جیت لیا ہے۔
فائنل مقابلے میں پاکستان نے جرمنی کو 0-4 سے شکست دی ، امریکہ کے شہر سیکری منٹو کیلی فورنیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں دنیا کی 28 ٹیموں نے شرکت کی،
ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے بعد کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی،
سیمی فائنل میں پاکستان نے یونان کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2-9 سے کامیابی حاصل کی ۔