مقابلے17سے 21 جولائی تک جاری رہیں گے۔
صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کشمیر والی بال سپر لیگ سیزن تھری میں آزادکشمیر کے تینوں ڈویژن سے 9ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمیش اور شوٹ کے کپتانوں نے اس ٹورنامنٹ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
ایونٹ کے تمام میچز مظفرآباد کے کنگ عبداللہ کیمپس آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی اور سپورٹس سٹیڈیم جلال آباد میں کھیلے جائیں گے۔کشمیر والی بال سپر لیگ میں شامل ٹیموں نے خصوصی تیار کردہ گاڑی میں پورے شہر کا چکر لگایا گیا ، شوٹ بال 20 جولائی جبکہ سمیش کا فائنل 21جولائی کو کھیلا جائے گا۔