جنید شفیق نے آئی ٹی بی اے ٹین پن باؤلنگ رینکنگ ٹورنامنٹ میں ماسٹر سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے ۔

 

لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئےآئی ٹی بی اے ٹین پن باؤلنگ رینکنگ ٹورنامنٹ میں ماسٹر سنگلز کا ٹائٹل جنید شفیق نے جیت لیا۔

محمد فہیم اور دانیال اعجاز بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے اور اسی طرح ماسٹر ڈبلز کا ایونٹ اعجاز الرحمان اور دانیال اعجاز نے جیت لیا۔

محمد فہیم اور قاسم طالب نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ رانا افضال اختر اور جنید شفیق تیسرے نمبر پر رہے۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان اورسیکرٹری جنرل محمد حسین چھٹہ نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!