ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کراچی ; حمزہ گھانچی کی شاندار سینچری

 

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کراچی حمزہ گھانچی کی شاندار سینچری حسن جعفری، سیف اللہ بنگش اور اشر قریشی کی شاندار بیٹنگ۔

 

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کراچی کے تین روزہ میچز کے دوسرے دن مختلف گراونڈز پر کھیلے گیے میچز کی نمایاں خصوصیات حمزہ گھانچی کی شاندار سینچری، جعفری، سیف اللہ بنگش اور اشر قریشی کی شاندار بیٹنگ تھی۔

کے سی سی ا ے اسٹیڈیم پر کھیلے گے میچ کے دوسرے دن زون تین کی پھلی اننگز کے 159 رنز کے جواب میں زون ایک نے مقررہ 75 اورز میں 6 و کٹو ں کے نقصان پر 270 رنز بنا کر 111 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ سیف اللہ بنگش نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 92، بہادر علی نے 67 رنز ناٹ آؤٹ، جہاںزیب سلطان نے 44 رنز بنا ے۔حیدر رزاق اور اسر ار احمد 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زون تین نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر 45 اورز میں 4 وکٹو ں کے نقصان پر 116 رنز بنا لئے۔عبد ل باسط غوری نے 6 چوکوں کی مدد سے 54 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔

 

 

گلبرگ جیم خانہ گراونڈ پر دوسر ے میچ میں زون چار کی پہلی اننگز 8 وکٹو ں پر 247 رنز کے جواب میں زون دو نے اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 75 اورز میں 8 وکٹو ں پر 297 رنز بنا کر50 رنز کی برتری حاصل کر لی ۔ حسن جعفری نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اا چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 95، کاشف اقبال نے 44،مبشر نواز نے 43، نادر شاہ نے 39 اور وجہی فواد نے 30 رنز بنا ے۔ولید احمد نے 112 رنز دیکر 4 اور بلال منظور نے 87 رنز 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جو اب میں زون چار نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام پر 32 اورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے۔

جبکہ تیسرے میچ میں زون 7 کی پھلی اننگز 279 رنز کے جواب میں زون پانچ کی ٹیم 200 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔اشر قریشی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 13 چکو ں کی مدد سے 86 اور فیضان خان نے 48 رنز بنائے۔ عا رف یعقوب نے 46 رنز دیکر

4،ساقب خان نے 51 رنز دیکر 3 جبک کے ۔تنویر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ زون سات اپنی دوسری اننگز میں 1۔40 اورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا لئے۔حمزہ گھانچی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے چھکوں کی مدد سے 109 اور کا شا خان نے 24 رنز بنائے۔

 

 

تعارف: News Editor