آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ; پاکستانی کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر۔

 

آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی،رینکنگ میںنیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نمبر ون بلے بازجب کہ گیندبازوں میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے نمبر پر براجمان ۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کا بلے بازوں کی رینکنگ میں تیسرا نمبر۔

 

نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹرویس ہیڈ کی دوسری پوزیشن جب کہ بھارت کے روہت شرما تین درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ۔

 

سر ی لنکا کے خلاف شاندار ڈبل سنچری بنانے والے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد ستائیسویں نمبر پر آگئےجبکہ امام الحق رینکنگ میں اٹھائیسویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔

 

باولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر موجود، شاہین شاہ آفریدی کی پانچویں پوزیشن برقرار ۔ ٹیسٹ آل راونڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔

 

 

تعارف: News Editor