گال ٹیسٹ; پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا.

 

 

گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا، پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی پے۔

 

پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری اور پانچوں روز قومی ٹیم نے 48 رنز پر 3 کھلاڑیوں کیساتھ اننگز کا آغاز کیا، کپتان بابراعظم جلد ہی پربھات جے سوریا کا شکار ہو گئے جبکہ سعود شکیل کو رمیش مینڈس نے پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلے میچ میں ڈبل سنچری کرنے پر سعود شکیل کو مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا۔

پاکستان کی طرف سے عبداللہ شفیق 8، شان مسعود 7، بابراعظم 24، سعود شکیل 30، نعمان علی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق نے 50 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی اور ساتھ آغا سلمان نے کریز پر آتے ہی پہلی گیند پر چھکا لگا کر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔۔

سری لنکا کی طرف سے پاکستان کی دوسری اننگز میں پربھارت جے سوریا نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ رمیش مینڈس نے بھی ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

 

سکور یہ رہا۔پاکستان۔ چار سو اکسٹھ اور ایک سو تینتیس رنز چھ کھلاڑی آوٹ۔ سری لنکا۔ تین سو بارہ اور دو سو اناسی رنزپاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے پہلی اننگز میں دو سو آٹھ اور دوسری اننگز میں تیس رنز بنائے۔

پہلے میچ میں ڈبل سنچری کرنے پر سعود شکیل کو مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor