زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سندھ کے لیے دس ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز کی رجسٹریشن
ٹرائلز کے پہلے روز نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد راشد لطیف اکیڈمی پہنچ گئی
پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سندھ کا پہلا مرحلہ کراچی میں شروع ہوگیا۔زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سندھ کے لیے دس ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز کی رجسٹریشن،
ٹرائلز کے پہلے روز نوجوان کرکٹرز کی بڑی تعداد راشد لطیف اکیڈمی پہنچ گئی
پشاور زلمی کے صدر اور لیجنڈ انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم، کامران اکمل نے ٹرائلز لیے۔ سابق کپتان راشدلطیف، ٹیسٹ کرکٹر عاصم کمال، شاداب کبیر بھی ٹرائلز کے موقع پر موجودتھے
پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے کہا کہ ماضی میں کراچی نے لیجنڈ کرکٹرز خصوصا بیٹسمین اور وکٹ کیپرز پاکستان کرکٹ کو دئیے، کوشش یے کہ زلمی ٹیلنٹ ہنٹ سے کراچی اور سندھ کے باصلاحیت کرکٹرز کو موقع ملے،
پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دے گی، زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے دوسرے روز کل سندھ کے دیگر شہروں کے کرکٹرز کے ٹرائلز ہوں گے
اتوار کو شارٹ لسٹ کرکٹرز کے درمیان میچز کا انعقاد ہوگا