ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ ; حمزہ خان نے جان شیر خان کی یاد تازہ کر دی ۔

 

 

 

پاکستان 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرنے میں کامیاب، حمزہ خان نے جان شیر خان کی یاد تازہ کر دی ۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو1-3 کے مارجن سے واضح شکست دے دی ، فائنل کے آغاز میں پہلا راونڈ مقابلہ کن تھا

 

 

جو مصری کھلاڑی نے 10-12 سے اپنے نام کیا اس کے بعد حمزہ خان نے ایسا کھیل دیکھایا کہ حریف کھلاڑی کیساتھ ساتھ شائقین بھی تکتے رہ گئے۔

حمزہ نے دوسرا راؤنڈ 12-14 سے جیتا اس کے بعد انہوں نے حریف کو اپنے قریب بھی نہ بھٹکنے دیا اور تیسرا راؤنڈ3-11اور چوتھا راؤنڈ6-11 سے اپنے نام کرتے ہوئے 37 سال بعد پاکستان کو سکواش کا چیمئپن بنا دیا

 

 

تعارف: News Editor