پروجیکٹ پاکستان حب اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں ملاکھڑا کا دنگل سجا بشیر ولیج ساکران میں
سندھ بلوچستان کےپہلوانِ ہوئے مد مقابل بلوچستان نے میدان مارلیا
نوید بلوچ کے سر سجا فائنل چیمپیئن کا سہرا
حب:ساکران ماموں ہوٹل بشیر ولیج میں سندھ بلوچستان کا ثقافتی کھیل ملاکھڑا کا آج فائنل ہو گیا فائنل میں چیف گیسٹ وائس چیئرمین ضلع کونسل حب کمال خان محمد حسنی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدا بخش بلوچ تھے
رپورٹ نثارآحمد بلوچستان
حب: تفصیلات کے مطابق ساکران ٹینٹ ہاؤس کے اونر جناب رحیم میروانی، ساکران یکجہتی کمیٹی کے سربراہ لالا مری، بشیر ولیج کے اونر بشیر احمد مری، محمد یونس مینگل صحافی عبدالستار مینگل، اور ملھ ایسوسی ایشن کے صوبائی کوچ ملوک بروھی کے سربراہی میں ساکران کی سرزمین ماموں ہوٹل بشیر ولیج میں گزشتہ 6 روز سے جاری سندھ اور بلوچستان کا ثقافتی کھیل ملاکھڑا آج اختتام پذیر ہو گیا
فائنل میں چیف گیسٹ وائس چیئرمین ضلع کونسل حب کمال خان محمد حسنی،اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدا بخش بلوچ تھے فائنل میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے معروف ملھ پہلوان نوید بلوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور سندھ سٹھمیل سے تعلق رکھنے والے لعل محمد عرف گل دستہ بروھی نے دوسری پوزیشن حاصل کی،تیسری پوزیشن ضلع حب کے علاقے ساکران کی معروف ملھ پہلوان لکھپتی کے چھوٹے بھائی راجہ ساکرانی نے حاصل کی، فائنل میں پوزیشن حاصل کرنے والے پہلوانوں میں ٹرافی 🏆 روایتی اجرکیں اور کیش انعامات تقسیم کیئے گئے
اسکے ساتھ ساتھ سندھ اور بلوچستان سے آئے ہوئے دیگر ملھ پہلوانوں میں بھی کیش انعامات تقسیم کیئے گئے فائنل میں حب کے معروف سیاسی سماجی شخصیات حاجی عبدالشکور لانگو،آغا شمیم بہار محمد حسنی، سماجی کارکن کریم میروانی،کونسلر علی اکبر محمد حسنی،کونسلر عباس رخشانی، نبی بخش محمد حسنی،مینگل قبائل کے سرکردہ شخصیت اسد اللّٰہ مینگل، بھوتانی کارواں کے رہنما حاجی عبدالغنی واہورہ،وڈیرہ سلیم بزنجو، حاجی عمر واہورہ،جلبانی قبائل کے سرکردہ شخصیت ممتاز علی جلبانی، نوجوان صحافی فیصل ساکرانی،شاہنواز محمد حسنی،یاسر میروانی، ناصر میروانی، واحد قومی مجاہد مری، بشیر بلوچ، سمیت حب اور ساکران سے بزرگ بچوں سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خدا بخش بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ساکران کی سر زمین پر اس طرح کھیل کے میدان کو سجتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی انشاء اللّٰہ اسی طرح اب ساکران میں کھیلوں کی میدان سجینگے اور میں سندھ اور بلوچستان سے آئے ہوئے ملھ پہلوانوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
جنہوں نے ساکران میں آکر ایک بہترین میلہ سجایا جس سے بچے بزرگ اور جوان خوب لطف اندوز ہوئے اور ڈسٹرکٹ کونسل حب کے وائس چیئرمین کمال خان محمد حسنی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ ساکران میں اس طرح کھیل کے میدانوں کا سجنا ضروری ہے جس سے ساکران کی نوجوان نسل منشیات کی لت سمیت تمام معاشرتی برائیوں سے دور رہیں گے آخر میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدا بخش بلوچ نے آئے ہوئے معزز مہمانوں کو روایتی اجرکیں پہنائیں اور انہیں شیلڈ پیش کیں