وزیراعظم شہبازشریف نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک باددی ہے ۔
انہوں نے آج ایک بیان میں37 سال بعد ایک بارپھر پاکستان کو یہ اعزاز دلوانے پرنوجوان کھلاڑی حمزہ خان کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے کہاکہ حمزہ خان نے ورلڈ سکواش چیمپئن جان شیر خان کی انیس سو چھیاسی کی کامیابی کی یاد تازہ کردی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قوم سکواش کے میدان میں ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرنے پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔