پشاور… قمر زمان سکواش کے کورٹ کو دیمک لگنے کا انکشاف

 

قمر زمان سکواش کے کورٹ کو دیمک لگنے کا انکشاف
ایڈمنسٹریشنفیسوں کی مدمیں رقم تو وصول کررہی ہیں مگر مینٹیننس میں ناکام ہیں رپورٹ

مسرت اللہ جان

پشاور…پشاور سے تعلق رکھنے والے سکواش کے لیجنڈ کھلاڑی قمر زمان کے نام سے منسوب قمر زمان سکواش کورٹ میں ایک کورٹ کی لکڑی کو دیمک لگ گئی ہیں اس کورٹ میں روزانہ نیا ٹیلنٹ جس میں انڈر 9سے لیکر انڈر 13 تک کم عمر کھلاڑی پریکٹس کرتے نظر آتے ہیں کھلاڑیوں اور ان کے والدین کی جانب سے فیسوں کی ادائیگی کے باوجود یہ پریشان کن انکشاف سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں سکواش کے سرفہرست کھیل کیلئے خطرہ ہے.

 

سکواش کے شوقین افراد سے ریونیو کمانے کے باوجود ایڈمنسٹریشن اس معاملے میں غفلت برت رہی ہیں اور کھلاڑیوں کی حفاظت اور مستقبل کو خطرے میں ڈالتے ہوئے کورٹ کی دیکھ بھال پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔دوسری طرف گذشتہ ہفتے سکواش کے ایک کھلاڑی کی جانب سے توڑ ی گئی شیشے پر خاموشی اختیار کرلی گئی ہیں

یہ شیشہ کھڑکی میں نصب تھا حیران کن طور پر، شیشے کو دوبارہ لگانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئی، جس سے سکواش کورٹ کی مجموعی دیکھ بھال اور حفاظت کے بارے میں خدشات پیداہورہے ہیں.قمر زمان، جو اسکواش کی دنیا میں ایک لیجنڈ کے نام سے جانا جاتا ہے ان کے نام کی وجہ سے سکواش کی دیمک زدہ کورٹ اور ٹوٹے ہوئے شیشے ایک پریشان کن امر ہے

 استعمال کریں، اور اس مسئلے کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ ہم کے پی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ میں اسکواش کی ترقی اور کامیابی میں غفلت کو رکاوٹ بننے دے سکتے۔ یہ احتساب اور تبدیلی کا وقت ہے! آئیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکواش کا مستقبل سپورٹس ڈائریکٹوریٹ میں تمام خواہشمند کھلاڑیوں کے لیے روشن اور امید افزا رہے۔

 

 

تعارف: News Editor