محمدحارث پشاورپہنچ گئے، معاذاللہ خان کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شاندار استقبال کیا۔

 

 

پاکستان شاہینز کے کپتان محمدحارث پشاورپہنچ گئے،پشاور پہنچنے پر کپتان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

 

پشاور قیوم سپورٹس کمپلکس میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث کا شاندار استقبال کیا گیا.

 

ایمرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت کو مات دینے کے بعد محمد حارث کا معاذاللہ خان کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شاندار استقبال کیا۔

 

اس موقع پرکوچ پرویز خان نے شاندار کارکردگی پر حارث کو مبارکباد دی، کوچز نے حارث کو پھولوں کے ہار بھی پہنچائے۔

 

 

تعارف: News Editor