مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل منسوخ

 

مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل منسوخ کردیا گیا۔قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ایک 178 رنز بنائے۔

 

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے تیز بیٹنگ کی اور47 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

 

کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں ایک 166نز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

 

 

تعارف: News Editor