ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنا لی۔
سپر 8 راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 0-3 سے ہرایا۔ جس میں پاکستان کی فتح کا سکور 13-25، 19-25 اور 14-25 رہا۔
اس سے قبل مسلسل تین فتوحات کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ پکی ہوگئی تھی، پہلے راؤنڈ میں چائنیز تائپے کے خلاف فتح نے پاکستان کو کیری فارورڈ پوائنٹ دلوایا، جس کے بعد چیمپئن شپ میں ایک اور فتح کے بعد سپر 8 میں پہنچ گیا تھا ۔