بریگیڈٸر (ر) افتخارمنصور اور خالد بشیرکی قیادت میں باسکٹ بال فیڈریشن واحد منتخب باڈی ہے

 

بریگیڈٸر (ر) افتخارمنصور اور خالد بشیرکی قیادت میں باسکٹ بال فیڈریشن واحد منتخب باڈی ہے

فیڈریشن کا سپورٹس بورڈ، پی او اے، عالمی باڈیز کیساتھ الحاق ہے،

 

چند شر پسند عناصر باسکٹ بال فیڈریشن کا نام استعمال کرکے کھلاڑیوں اور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہںیں

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ بریگیڈٸر (ر) محمد افتخارمنصور اور خالد بشیرکی قیادت میں واحد منتخب باڈی ہے جس کا پاکستان سپورٹس بورڈ ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور باسکٹ بال کی انٹرنیشنل باڈیز کیساتھ الحاق ہے۔ایک اعلامیہ میں واضح کیا گیاہے کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے منتخب صدر بریگیڈٸر (ر) محمد افتخارمنصور اور سیکرٹری جنرل خالد بشیر ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر باسکٹ بال کی واحد نماٸندہ تنظیم ہے

 

جن کی نگرانی میں ہی باسکٹ بال کےفروغ و ترقی، نیشنل چیمپٸین شپ، انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد اور شرکت کی جا سکتی ہے۔ منتخب باڈی کا الحاق باسکٹ بال کی عالمی تنظیم ”فیبا“ پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیساتھ ہے۔ تمام ڈیپارٹمنٹس، صوباٸی و ڈویژنل ٹیموں کا بھی اسی فیڈریشن سے الحاق ہے

 

جبکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے معاہدہ کے تحت حکومت پاکستان بھی اسی فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے جس کا الحاق عالمی باڈی کیساتھ ہو۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چند شر پسند عناصر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کا نام استعمال کرکے کھلاڑیوں اور عوام کو دھوکہ دینےاور باسکٹ بال کھیل کو نقصان پہچانےکی کوشش کر رہے ہیں لہذا اسے شرپسند عناصر سے ہوشیار رہیں اور اپنے آپ کو نقصان سے محفوظ رکھیں

 

 

تعارف: News Editor