قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹرز لاہور زمبابوے کرکٹ کا نیا مرکز ہو گا۔

 

 

لاہور قلندرز اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت آئندہ برسوں میں قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹرز لاہور مبابوے کرکٹ کا نیا مرکز ہو گا۔

معاہدے کے تحت زمبابوے کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے 8 نمایاں کرکٹرز سمتبر میں لاہور پہنچیں گے، زمبابوے کے نوجوان کرکٹرز قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔

معاہدے میں طے پایا ہے کہ زمبابوے انڈر 19 اور زمبابوے ویمنز سکواڈز بھی آئندہ ماہ لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ بالترتیب دورہ بنگلا دیش اور دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔

تعارف: News Editor