لنکن پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن کولمبو میں شروع ; 14 پاکستانی کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے.

 

 لنکن پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن کل سے کولمبو میں شروع ہو گا، چوتھے ایڈیشن کا افتتاحی میچ کل بابراعظم کی کولمبو سٹرائیکرز اور شعیب ملک کی جفنا کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سمیت 14 پاکستانی کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے، ٹورنامنٹ 30 جولائی سے 20 اگست تک کھیلا جائے گا۔

 

بابراعظم کی کولمبو سٹرائیکرز میں نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز اور امام الحق بھی شامل ہیں، سرفراز احمد، شاہ نواز دھانی، حسن علی، آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین، عامر جمال بھی لنکا پریمیئر لیگ کھیلیں گے۔

 

 

تعارف: News Editor