انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2024 مینز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے مینز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

سال 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے تاریخیں سامنے آگئی ہیں، جو 4 تا 30 جون تک 10 مقامات پر کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی ٹیم نے رواں ہفتے کچھ مقامات کو شارٹ لسٹ کیا ہے، امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے

آئی سی سی وفد کی کرکٹ ویسٹ انڈیز اور امریکی بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد چند مہینوں میں مشاورت سے وینیوز کے نام فائنل کئے جائیں گے۔

 

تعارف: News Editor