ایشیئن چیمپینز ٹرافی ;پاکستان ہاکی ٹیم واہگہ بارڈرز کے راستے براستہ امرتسر چنائی روانہ ۔

 

 

لاہور: انڈیا کے شہر چنائے میں 3 اگست تا 12 اگست کھیلی جانے والی ایشیئن چیمپینز ٹرافی میں شرکت کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم میں ٹیم کٹس تقسیم کردی گئیں. اس موقع پر ٹیم کے مینجر کرنل ر محمد عمر صابر، ٹیم کوچز پینل اولمپیئن ریحان بٹ ، اولمپیئن محمد ثقلین و دیگر ٹیم منیجمنٹ بھی موجود تھے.

 

قومی ہاکی ٹیم یکم اگست صبح آٹھ بجے پی ایچ ایف لاہور ہیڈ کوارٹر سے روانہ ہوگی. براستہ واہگہ بارڈر امرتسر سے بزریعہ ہوائی جہاز 4 بجے شام پھربراستہ بنگلور 9 بجے رات چنائے پہنچے گی.

 

پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا کیساتھ,دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کیساتھ, تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کیساتھ,چوتھا میچ 7 اگست کو چین کیساتھ, پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا. ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا.

 

 

 

error: Content is protected !!