جی ٹی 20 کینیڈا میں وسیم کی جارحانہ بیٹنگ سے مانٹریال ٹائیگرز کامیاب
برامپٹن ; مانٹریال ٹائیگرز نے ٹورنٹو نیشنلز کو 23 رنز سے شکست دیدی پچ گیلی ہونے کے سبب میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہوا ۔ کرس لین اور محمد وسیم نے 63 رنز کی شراکت میں شاندار اسٹروک کھیل کر مانٹریال ٹائیگرز کو بڑی فتح دلائی۔
ٹورنٹو نیشنلز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم اوپنر کرس لین (38) اور محمد وسیم (24) نے جارحانہ اننگز کھیلی دو اوورز میں پاور پلے کے اختتام پر مونٹریال ٹائیگرز کا اسکور بغیرکسی نقصان کے 26 رنز تھا۔
دوسرا اور تیسرا اوور ٹائیگرز کے لیے بہت منافع بخش ثابت ہوا جس میں 35 رنز بنے ۔ فہیم اشرف نے آخری اوور میں محمد وسیم کو آؤٹ کرکے مونٹریال ٹائیگرز 77 رنز تک محدود کردیا۔
ٹورنٹو نیشنلز کے اوپنر ڈیرن براوو (15) اور جے جے سمٹ (16) تیز گیند باز کلیم ثناء نے پویلین کی راہ دکھائی ۔ 2 اوورز کے پاور پلے کے بعد نیشنلز نے بغیر کسی نقصان 19 رنز بنائے تھے۔ آندرے رسل نے پانچویں اوور زبردست بالنگ کرتے ہوئے صرف 6 رنز دیئے۔ آخری 6 گیندوں پرنیشنلز کو 37 رنز درکار تھے تاہم وہ 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 54 رنز بناسکی اور ٹائیگرز یہ میچ 23 رنز سے ہارگئی۔
اس سے قبل برامپٹن وولوز اور میسیساگا پینتھرز کے درمیان دن کا پہلا مقابلہ پچ گیلی ہونے کے سبب منسوخ کردیا گیا جس کے سبب دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا ۔