ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم بھارت کے شہر چنئی پہنچ گئی جہاں اس کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا۔
چنئی پہنچنے پر ہاکی ٹیم کا روایتی ڈھول اور مقامی ثقافتی ڈانس سے استقبال کیا گیا، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارتی عہدیداران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی سکواڈ صبح واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوا تھا۔