ایشین چیمپیئنز ٹرافی ; پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام میچز پاکستان ٹیلی ویژن پر لائیو دکھائے جائیں گے۔

 

پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی جانب سے انڈیا میں کھیلی جانے والی ایشین چیمپیئنز ٹرافی میچز لائیو دکھائے جائیں گے۔

انڈیا کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست کھیلی جانے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام میچز لائیو دکھانے کا فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر لیا گیا۔

 

مزکورہ ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈیا جاپان کوریا ملائشیا اور چائینہ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کے خلاف،تیسرا میچ جاپان کے خلاف،چوتھا میچ چائنہ کے خلاف جبکہ پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

 

 

error: Content is protected !!