ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ; ملائشیا نے پاکستان کو 1-3 سے ہرادیا۔

 

بھارت کے شہر چنائے میں جاری ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین میچ کھیلا گیا۔ مزکورہ میچ میں ملائشیا نے پاکستان کو 1-3 سے ہرادیا۔

ملائشیا کی جانب سے 28ویں اور 29ویں منٹ میں فیرحان نے دو گول, 44ویں منٹ میں شیلور سیلوریوس نے ایک گول سکور کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے متعدد تابڑ توڑ حملوں کے باوجود کھیل کے اختتام تک 55ویں منٹ میں عبد الرحمن نے واحد گول سکور کیا۔

 

پاکستان اپنا دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کے خلاف،تیسرا میچ جاپان کے خلاف،چوتھا میچ چائنہ کے خلاف جبکہ پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

 

 

error: Content is protected !!