پولیس گردی کا شکار عالمی اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو مکمل انصاف دیا جائے گا; وہاب ریاض 

 

نگران وزیر کھیل وہاب ریاض نے پولیس گردی کا شکار عالمی اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کے گھر جا کر ان کو دلاسہ دیا

 

اور انصاف کے حصول کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر نوجوان کھلاڑی وزیر کھیل کے گلے لگتے ہی رو پڑا اور کہا کہ انہوں نے میرے ساتھ بہت زیادتی کی ہے۔

 

اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات عامر میر اور پولیس حکام بھی وہاب ریاض کے ہمراہ تھے۔

اسنوکر چیمپئن احسن رمضان نے وزیر کھیل وہاب ریاض کو تمام روداد سے آگاہ کیا۔ وہاب ریاض نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایات پر کمیٹی عمل میں آ چکی ہے، آپ کو مکمل انصاف دیا جائے گا۔

 

 

 

تعارف: News Editor