ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان کا پشاور پہنچنے پر فقید المثال استقبال.

 

 

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان کا پشاور پہنچنے پر فقید المثال استقبال

پشاور(آمجد علی خان) پاکستان کو37سال کے طویل عرصہ بعدورلڈ جونیئرسکواش چیمپین شپ کاٹائٹل واپس دلوانے والے پشاورکے حمزہ خان اپنے آبائی گھر پہنچ گئے نواں کلے پشاورپہنچنے پرورلڈجونیئر چیمپئین حمزہ خان کافقید المثال استقبال کیاگیا

 

ان پرپھولوں کی پتیاں نچاورکی گئی ہارپہنائے گئے اہلیاں علاقہ،حمزہ کے رشتہ دارں،کھلاڑیوں اوران کے چاہنے والوں نے ڈھول کی تاپ پروالہانہ رقص کرکے ان کے استقبال کوچارچاند لگادیئے۔

 

گھرپہنچنے پران کوسابقہ عالمی سکواش چیمپئین قمرزمان سابقہ ممبرضلعی اسمبلی ناظم فاروق خان خلیل اورعوامی نیشنل پارٹی نواں کلی کے صدرعزیز خان خلیل نے حمزہ کوخوش آمدید کہااوران کوپھولوں کے ہارپہنائے۔

 

بعدازں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو یے ورلڈ جونیئرسکواش چیمپین حمزہ خان نے کہاکہ وہ آسٹریلیا اس عزم کے ساتھ گئے تھے کچھ بھی ہو وہ پاکستان کوعالمی چیمپین شپ کاکھویاہواٹائٹل واپس دلواکررہے گے

 

 

جس کے لیے دن رات محنت کی تھی اوراللہ کے خاص کرم وفضل سے وہ اپنے مقصد پرکامیاب رہے اوراب ملک وقوم کوتمام سکواش کے کھوئے ہوئے اعزاز واپس دلوانے کے لیے سخت سے سخت ٹرینگ ومحنت کروں گا

اوروہ دن دورنہیں جب ہماراملک ایک مرتبہ پھرسے سکواش کاعالمی چیمپین بنے گاانہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں سکواش کے حوالے سے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اورمیری جیت سے دیگر بچوں کاجوش وجذبہ بڑھے گاجوکہ یقینا ملک وقوم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا

 

 

تعارف: News Editor