گلوبل ٹی 20 کینیڈا ; سرے جیگوارز نے فائنل میں جگہ بنالی.

 

سرے جیگوارز نے فائنل میں جگہ بنالی

برامپٹن ;  گلوبل ٹی 20 کینیڈا کے پلے آف مرحلے میں سرے جیگوارز نے کوالیفائر 1 میں وینکوور نائٹس کو 38 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ جنید صدیقی، روبن ٹرمپلمین اور کارتک میاپن کی تباہ کن بولنگ کے سبب ان کی جیت ممکن ہوئی ۔

سرے جیگوارز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ وینکور نائٹ کی جانب سے جنید صدیقی نے 22 رن کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

 

جواب میں وینکور نائٹس صرف 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں یہ میچ مونٹریال ٹٓائیگرز نے جیت لیا۔
دن کے دوسرے میچ میں مونٹریال ٹائیگرز نے بریمپٹن وولوز کو 9 وکٹوں (34 گیندیں باقی رہتے ہوئے) سے شکست دی۔ وینکوور نائٹس فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بریمپٹن وولوز سے مقابلہ کرے گی۔

 

بریمپٹن وولوز پہلے کھیلتے ہوئے مضبوط آغاز کیا۔ پاور پلے کے اختتام پر عثمان خان (11) کے نقصان پر ٹیم کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 34 رنز تھا۔ وولوز 104 رنز پر ڈھیرہوئی ۔ میتھیو فورڈ مہلک ترین بالرز ثابت ہوئے انہوں نے صرف 16 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ٹائیگرز نے آسانی سے ہدف پورا کرلیا اوپنر کرس لین نے 63 رنز ناٹ آؤٹ اور محمد وسیم نے 23 بناکر 72 رنز کی شراکت قائم کی۔ کرس لین 10 چوکے مارے اور 9 وکٹوں سے ٹیم کو میچ جیتادیا ۔

فائنل میں جگہ بنانے کےلئے وینکورنائٹس اور برامپٹن وولوز کے درمیان مقابلہ ہوگا اور فاتح ٹیم سرے جیگوارز سے مقابلہ کرے گی۔

 

 

 

error: Content is protected !!