ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام جشن آزادی کنگفو ہنگار اینڈ جمناسٹک چیمپین شپ راولپنڈی میں منعقدہوئی

 

 

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام جشن آزادی کنگفو ہنگار اینڈ جمناسٹک چیمپین شپ 2023ء شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقدہوئی،

 

چیمپئن شپ میں راولپنڈی اور چکوال کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے، چیمپین شپ میں جمناسٹک،فائٹنگ اور تالو پر مشتمل تھی جس میںراولپنڈی کے کھلاڑیوں نے 15 گولڈمیڈلزجیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی

 

جبکہ چکوال کی ٹیم نے 11 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔مہمان خصوصی سردار نذیر احمد کشمیری جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران لیاقت روڈ راجہ بازار،سردار محمد عرفان،محمد صدام عباسی سابق جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سر سید چوک

اورڈی ایس اوراولپنڈی شمس توحید عباسی نے مدثر بشیر، شہزاد عزیز،شفقت نیازی،ٹی ایس اوعثمان شریف ،ملک محمد ساجد اسسٹنٹ ڈی ایس اوکے ہمراہ کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

 

 

error: Content is protected !!