ایشین چیمپئنز ہاکی ٹرافی; بھارت نے پاکستان کو چار گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا.

 

 

بھارت کے شہر چنائے میں جاری ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کھیلا گیا۔ جو کہ بھارت نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

 

پاکستان کی جانب سے پہلے کوارٹر میں شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان کے یقینی گول کو بھارتی ڈیفنڈر روکنے میں کامیاب ہوئے۔بعد ازاں بھارتی کی جانب 13ویں اور 23ویں منٹ میں بھارتی کپتان ہرمپیت سنگھ نے ، تیسرا گول 36ویں منٹ میں جوگراج سنگھ نے پینلٹی کارنر کے زریعے سکور کیا۔

 

تینوں گول بھارت کی جانب سے پینلٹی کارنر کے زریعے ہوئے۔بھارت کی جانب سے چوتھا گول آخری کوارٹر کے 55ویں منٹ میں اکشدیپ سنگھ نے سکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے کھیل کے اختتام تک متعدد بار کوشش کے باوجود گول نہیں ہوسکا۔

 

error: Content is protected !!