سپورٹس کمپلیکس پشاور میں تین تشدد کے واقعات، ڈیپارٹمنٹ خود کاروائی کرنے سے گریزاں.

 

سپورٹس کمپلیکس پشاور میں تین تشدد کے واقعات، ڈیپارٹمنٹ خود کاروائی کرنے سے گریزاں

 

پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ساؤتھ وزیرستان کے بین الاقوامی فٹ بالر و رگبی کے کھلاڑی نعیم وزیر کی درخواست پرتشدد کی دوسری ایف آئی تھانہ گلبرگ میں درج ہوئی یہ تشدد کاپشاور سپورٹس کمپلیکس میں دوسرا واقعہ تھا

قبل ازیں سکواش کے ایک کھلاڑی کا ہاتھ توڑ دیا گیا تھا جبکہ تیسرا واقعہ کھیلوں کی کوریج کرنے والے صحافی پر ہوا تھا ان دو واقعات کی ایف آئی آر متعلقہ افراد نے خود ہی تھانہ گلبرگ پولیس میں کی تھی جس پر مقامی پولیس نے کارروائی بھی کی

جبکہ دوسری طرف صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے اپنے حدود میں ہونیوالے ان واقعات کے حوالے سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کرلی اور ڈیپارٹمنٹ نے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تشدد کے ان واقعات کے بعد سیکورٹی کے حوالے سے کوئی اقدامات اٹھائے.

 

 

error: Content is protected !!