کوئٹہ : آل پاکستان یوم آزادی کرکٹ گولڈ کپ کا آغاز ہوگیا.

 

 

حسیب اللہ خان کی شاندار سنچری، افتتاحی روز آٹھ میچز کھیلے گٸے

 

ٹورنامنٹ میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے 24 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل، پاکستان کے نامور کھلاڑی بھی ٹورنامنٹ کا حصہ

کوٸٹہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے آل پاکستان جشن آزادی کرکٹ گولڈ کپ کوٸٹہ بلوچستان کے افتتاحی روز کوٸٹہ کے مختلف گراؤنڈز جن میں فاطمہ جناح کرکٹ گراؤنڈ، بیوٹمز کرکٹ گراؤنڈ، بولان کرکٹ گراؤنڈ اور شولا کرکٹ گراؤنڈ کوٸٹہ کینٹ میں آٹھ میچز کھیلے گٸے

 

کوٸٹہ ریجن کرکٹ ٹیم کے حسیب اللہ خان نے 55 گیندوں پر 112 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اکرم خان نے 15 رنز کے عوض پانچ وکٹيں حاصل کی جبکہ عمیر بن یوسف نے 71 رنز بناۓ

 

بیوٹمز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈیرہ مراد جمالی ریجن نے سیالکوٹ ریجن کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ڈیرہ مراد جمالی ریجن نے 129 رنز کا ہدف 17ویں اوورز میں حاصل کیا، کپتان شعیب احمد نے 1 چھکا اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگز کھیلی فیصل احمد 43 رنز بنا کر آٶٹ ہوۓ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سیالکوٹ ریجن نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے تھے اسامہ اسلام 34 اور طہ گھممان 25 رنز بنا کر نمایاں رہے فہد حسین نے پانچ کھلاڑیوں کو آٶٹ کیا، دوسرے میچ میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی نے پشین ریجن کرکٹ ٹیم کو 88 رنز سے شکست دی 210 رنز کے تعاقب میں پشین ریجن کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بناسکی اسرار احمد 29 رنز بناکر نمایاں رہے اس سے قبل سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کے علی نواز نے 4 چھکے اور 6 چوکوں کی بدولت 76 رنز کی اننگز کھیلی اور انس ملک 41 رنز بنا کر آٶٹ ہوۓ۔

 

بولان کرکٹ گراؤنڈ کوٸٹہ کینٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی بلیو کرکٹ کلب نے کوٸٹہ بلیو کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ کراچی بلیو نے 95 رنز کا ہدف 3 وککے نقصان پر باآسانی 11ویں اوورز میں حاصل کیا، محمد طہ نے ناقابل شکست 41 رنز کی اننگز کھیلی کوٸٹہ بلیو نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے تھے محمد ابراہین نے 53 رنز بنا کر ناٹ آٶٹ رہے جبکہ سات بلے باز کوٸی نہ بناسکے فواد خان نے چار کھلاڑیوں کو آٶٹ کیا، دوسرے میچ میں کوٸٹہ ریجن کرکٹ ٹیم نے ملتان ریجن کرکٹ ٹیم کو 80 رنز سے شکست دی 216 رنز کے تعاقب میں ملتان ریجن کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناسکی حذیفہ 31، ارباب اور جنید 30 رنز بناکر نمایاں رہے محمد جنید نے 20 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل کوٸٹہ ریجن کے حسیب اللہ خان نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری بناٸی نے 5 چھکے اور 12 چوکوں کی بدولت 55 گیندوں پر 112 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور عبدالواحد بنگلزٸی 32 رنز بنا کر آٶٹ ہوۓ فراز خان نے تین کھلاڑیوں کو آٶٹ کیا۔

 

فاطمہ جناح کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی واٸٹ نے ایبٹ آباد ریجن کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ کراچی واٸٹ نے 158 رنز کا ہدف 16ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان میں حاصل کیا، عمیر بن یوسف نے ناقابل شکست 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ خرم منظور 34 رنز بنا کر آٶٹ ہوۓ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایبٹ آباد ریجن نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے خانم خان 42 رنز بنا کر ناٹ آٶٹ رہے، دوسرے میچ میں زواری اکیڈمی ملتان نے نصیرآباد ریجن کو 24 رنز سے ہرادیا۔ 119 رنز کے تعاقب میں نصیرآباد کی پوری ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی اعجاز 50 اور عزیر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اکرم خان نے 15 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس سے قبل زواری اکیڈمی ملتان کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بنا سکی طاہر 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

شولا کرکٹ گراؤنڈ کوٸٹہ کینٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کوٸٹہ واٸٹ نے لورالائی کو 59 رنز سے شکست دی 190 رنز کے تعاقب لورالاٸی کی ٹیم 20 اوورز میں 131 رنز بناسکی دنیا خان کے 73 رنز بھی کام نا آسکے اور 8 بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہوسکے محمد حسنین نے تین جبکہ بختیار شاہ اور مزمل شاہ نے دو دو وکٹيں حاصل کی اس سے قبل کوٸٹہ واٸٹ کے عبدالرازق نے 69 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد یعقوب 41 رنز بنا کر رن آٶٹ ہوۓ دوسرے میچ میں ملتان ریجن کرکٹ ٹیم نے لاڑکانہ ریجن کرکٹ ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ملتان ریجن نے 139 رنز کا ہدف 18ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان میں حاصل کیا، بلال 55 اور محمد عادل 35 رنز بنا کر آٶٹ ہوۓ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاڑکانہ ریجن نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے تھے عبدالمنان 65 رنز بنا کر ناٹ آٶٹ رہے۔

 

 

تعارف: News Editor