آیات عاصمی نے شطرنج کی عالمی چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

 

 

 

لاہور(عبدالوحیدربانی) آیات عاصمی نے شطرنج کی عالمی چیمپئن شپ 2023 میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کے ایک نوجوان شطرنج کے ماہر آیت عاصمی نے قازقستان کے شہر اکتاو میں منعقدہ ورلڈ شطرنج چیمپئن شپ 2023 میں 12 سالہ کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

وہ لرننگ آلائنس اسکول کی طالبہ ہے۔ وہ کسی بھی بین الاقوامی شطرنج ٹورنامنٹ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی لڑکی بن گئی ہے۔

 

پاکستان پہنچنے پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں آیات عاصمی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئی۔

 

 

error: Content is protected !!