پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس اختتام پذیر ہو گیا۔

 

 

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس اختتام پذیر ہو گیا۔

 

کراچی;  پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور کراچی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والا دو روزہ کوچنگ اینڈ اورینٹیشن کورس منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن مقبول آرائیں تھے۔ جہنوں نے کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل روپ سکیپنگ فیڈریشن شرق صدیقی، صدر کراچی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے عظمت پاشا، سیکرٹری عبدالصمد، نائب صدر ویمن ونگ پاکستان کیچ بال فیڈریشن زاہدہ عامر، لیئق بٹ اور میڈم خالدہ بھی موجود تھی۔ دو روزہ کوچنگ کورس میں 50 سے زائد فزیکل اسپورٹس ٹیچرز اورکوچز اور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

 

کورس میں تھرو بال، روپ سکیپنگ اور کیچ بال پر لیکچرز دیئے گئے۔کورس کے شرکاء کو عائشہ رزاق، عدنان ترین، درخشاں احسان، احمد خان، زین العابدین نےکھیلوں کے بنیادی قواعد و ضوابط پر لیکچرز دینے کے ساتھ ساتھ اور پریکٹس میچز بھی کروائے گئے۔

 

 

error: Content is protected !!