ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ; پاکستان کے عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا ۔

 

 

 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے عبدالحنان شاہد کوایمرجنگ پلیئر قراردیا گیا ہے۔

بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا ۔

یشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع فراہم کیا،پاکستان کے حنان شاہد نےاس کا فائدہ اٹھایا۔

 

 

ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہےحنان شاہد غیرمعمولی پرفارمنس اورپوٹینشل کی وجہ سے ایمرجنگ پلیئرایوارڈ کے حقدارقرارپائے۔ ورلڈ آف ہاکی میں حنان شاہد کا مستقبل روشن ہے

17سالہ عبدالحنان شاہد جونیئر ورلڈ کپ اور جونیئر ایشیاء کپ سمیت ایشیاء کپ، کام ویلتھ گیمز، سلطان اذلان شاہ کپ، نیشن کپ اور ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی نمائیندگی کرچکے ہیں۔

تعارف: News Editor