کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار کھیل پیش کرکے سعودی کلب النصر کو ٹرافی جتوادی۔

 

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سعودی کلب النصر کو پہلی ٹرافی جتوادی۔

 

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کنگ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں النصر کی حریف ٹیم الہلال کے خلاف رونالڈو کی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی سمیٹی ،

 

رونالڈو نے شاندار کھیل پیش کرکے اپنی ٹیم کو پہلا عرب کلب چیمپئنز کپ ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تیونس اور الجزائر کی ٹیمیں شامل تھیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!