آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ ‘ عمر ایسوسی ایٹ فائنل میں پہنچ گی

 

آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ۔ عمر ایسوسی ایٹ فائنل میں پہنچ گی۔

محمد طحہ کی شاندار بیٹنگ۔

ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کر دہ آرسی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز عمر ایسوسی ایٹ شہاب اینڈ کو بااسانی 104 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گی۔

عمر ایسوسی ایٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 233 رنز بنائے۔ محمد طحہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چوکوں کی مدد سے 68۔ غازی غور ی نے 39، یاسر مشتاق نے 24 ، محمد عثمان رحیم نے 23 اور رام روی نے 22۔رنز بنائے۔

جواب میں شہاب اینڈ کو 1۔32 اوورز میں 229 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔امیت روی نے 2 چوکوں کی مدد سے 50 اور عاقب رضوی نے 19 رنز بنائے۔ محمد طارق خان نے 18 رنز دیکر 3جبک ولید عظیم نے 29 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل بیرننگٹن کریسنٹ ایسوسی ایٹ اور ونگ 999 پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان بروز پیر 29 جنوری کو کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ 31 جنوری کو کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔

 

 

error: Content is protected !!