بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادو 61 سکور بنا کر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کے باولر روماریو شیپ ہرڈ نے چار بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ 85 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلوا کر پویلین لوٹے۔