قومی انڈر 15 بیس بال ٹیم کل چائنہ روانہ ہوگی.

 

قومی انڈر 15 بیس بال ٹیم کل چائنہ روانہ ہوگی…

 

15 رکنی قومی انڈر 15 بیس بال ٹیم کل ایشیاء کپ میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے روانہ ہوگی.

 

یہ بات خیبر پختونحواه بیس بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جہانگیر جمال نے بتایا

 

انہوں نے مزید انکشاف کیا که یہ ہمارے لئے بڑی فخر کی بات ہے کہ اس 15 رکنی قومی ٹیم میں 11 کھلاڑی ( محمد قاسم, شاہ فہد, عبدالرحمن, معاذ الله, محمد یحی, ثناء الله, حمزہ, شہزاد, عباس, وقاص, ابوذر ) پختونخواه کے ضلع صوابی سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ یوسفزئی بیس بال اکیڈمی میں زیر تربیت ہے _

 

یاد رہے کہ یہ اکیڈمی جناب وصال محمد خان جنرل سیکرٹری پاکستان آرچری فیڈریشن کے سرپرستی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے قائم ہوا ہے

 

 

 

error: Content is protected !!