متحدہ عرب امارات اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا.

 

متحدہ عرب امارات اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

نیوزی لینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم ان دنوں یو اے ای میں موجود ہے اور وہ اپنے دورہ یو اے ای کے دوران میزبان ٹیم سے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 19 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

 

 

error: Content is protected !!