پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر انتظام ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام دوسرا ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2023ء لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے ۔
آج ٹورنامنٹ کے پہلے روز میزبان ماڑی پیٹرولیم اور پولیس کے مابین پہلا میچ کھیلا گیا جو کہ میزبان ماڑی پیٹرولیم نے 1 کے مقابلے میں 5 گول سے باآسانی جیت کر ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا شاندار آغاز کردیا۔
ماڑی پیٹرولیم اور پولیس کے مابین کھیلے گئے میچ میں ماڑی پیٹرولیم کے ارباز احمد نے پنالٹی کارنر پر لگاتار 3 گول سکور کر کے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک سکور کرنے کا اعزاز کرلیا جبکہ افراز خان نے 2 گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ پولیس کی جانب سے قیوم ڈوگر واحد گول سکور کر سکے۔
ماڑی پیٹرولیم اور پولیس کے مابین کھیلے گئے میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض ہارون رشید انٹرنیشنل اور اسد عباس نے ادا کئے جبکہ امیر حمزہ ریزرو ایمپائر تھے۔ ٹیکنیکل آفیسر مرتضیٰ بھٹی کے ساتھ یاسر لودھی اور طارق بٹ نے ججز کی زمہ داریاں ادا کیں۔
دوسرا میچ آرمی وائٹ اور پاکستان نیوی کے مابین پہلا میچ کھیلا گیا جو کہ پاکستان نیوی نے 1 کے مقابلے میں 5 گول سے باآسانی جیت لیا۔
نیوی اور آرمی وائٹ کے مابین کھیلے گئے میچ میں پاکستان نیوی کی جانب سے بشارت، احسان اللّہ خان، محمد صابر، حماد علی، رانا ولید نے ایک ایک گول سکور کیا آرمی وائٹ کی جانب سے ذوالنورین واحد گول سکور کر سکے۔
پاکستان نیوی اور آرمی وائٹ کے مابین کھیلے گئے میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض عرفان طاہر اور فھد علی خان نے ادا کئے جبکہ اسد عباس ریزرو ایمپائر تھے۔ ٹیکنیکل آفیسر اختر علی کے ساتھ یاسر لودھی اور آصف شہزاد نے ججز کی زمہ دایاں نبھائیں۔
تیسرا میچ جو کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بھی تھا پاکستان واپڈا اور آرمی کلر کے مابین کھیلا گیا۔
پاکستان واپڈا اور آرمی کلر کے مابین کھیلا گیا شاندار اور کانٹے دار میچ پاکستان واپڈا نے میچ کے آخری لمحات میں پنالٹی کارنر پر تصور عباس کے گول کی بدولت جیت لیا۔
پاکستان واپڈا اور آرمی کلر کے مابین کھیلے گئے میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض ہارون رشید انٹرنیشنل اور امیر حمزہ نے ادا کئے ان کے ساتھ ملک صفدر ریزرو ایمپائر تھے۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیسر اختر علی کے ساتھ سید ضیاء حسین بخاری ، آصف شہزاد اور یاسر لودھی نے ججز کی زمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔
چوتھا اور آخری میچ پاکستان ائیر فورس اور پنجاب رینجرز کے مابین کھیلا گیا جو کہ پاکستان ایئر فورس نے 1 کے مقابلے میں 2 گول جیت لیا۔ پاکستان ائیر فورس کی جانب سے محسن حسن نے دونوں گول سکور کئے جبکہ پنجاب رینجرز کی جانب سے داؤد بھٹہ نے واحد گول سکور کیا۔
اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض انوار حسین اور زاہد علی نے ادا کئے ان کے ساتھ رضوان خان ریزرو ایمپائر تھے۔ ٹیکنیکل آفیشلز میں ٹیکنیکل آفیسر رفیق الرحمان کے ساتھ ججز میں نوید مرزا ، گلفام کھوکھر اور یاسر لودھی شامل تھے۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن ناصر علی ، اولمپیئن شہناز شیخ ، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری کرنل محمد یامین، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر میجر طارق ورک، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر راجہ شجاع اقبال، ایمپائرز مینیجر ذوالفقار حسین ، اسسٹنٹ ایمپائرز مینیجر کامران شاہ ، اسسٹنٹ ایمپائرز مینیجر مبارک علی ، ایونٹ میڈیا کوآرڈینیٹر ذوالفقار بیگ ، اسسٹنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد حفیظ ،حاجی نعیم اور ان کی ٹیم کے ساتھ شائقین ہاکی کی کثیر تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی