جشن آزادی ; میرپور خاص میں وہیل چیئر باسکٹ بال کے شاندار میچ کا انعقاد.

 

 

 

میرپورخاص ۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن صدر عالمگیر خان صاحب اور کرنل نسیم بٹ ڈائریکٹر اپریشن کی زیر نگرانی جشن آزادی کے سلسلے میں میرپور خاص میں زیراہتمام ایک روزہ وہیل چیئر باسکٹ بال میچ گامااسٹیڈیم میں میرپورخاص اسپیشل اسپورٹس اینڈویلفییرایسوسیشن اورگلستان ویل چیئر کی ٹیموں کے مابین 14 اگست 2023 کو کھیلا گیا ۔

 

جو کہ گلستان ویل چیئر ٹیم نے جیت لیا ۔گلستان ویل چیئر کھلاڑیوں نویدصلاح الدین فیصل عمران جیرام عرفان اور میرپورخاص اسپیشل کے کھلاڑیوں مظہر قمرالدین ملک علی نوازعرفان اقبال اورجمعہ خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا

مہمان خصوصی ڈاکٹرسلمان کریم مغل میڈیکل بورڈ انچارج پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص کے اسپیشل بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے

 

رنراور ونرٹیموں کو کیش پرائیز اور ٹرافیاں دی گئیں اس موقع پر سرپرست اعلی آفاق احمد قمرالدین ملک ضلع سیکریٹری اولمپکس ایسوسیشن و یو سی چیئرمین عبدالسلیم خان سماجی ورکرمحمودصابری معیزپاکستانی کھیلوں کی تنظیموں کی شخصیات امام بلوچ امجدسومرو نعیم لودھی دلیپ سنگھ احسان عبدالغنی اورباسکٹ بال کھیل کے شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے

 

 

error: Content is protected !!