پنجاب پنک گیمز ؛ 1300خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں،فیصل ایوب کھوکھر

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی، وزیرکھیل پنجاب
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز خواتین کا میگا سپورٹس ایونٹ ہے پنجاب کی 19یونیورسٹیز کی 1300خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں،فیصل ایوب کھوکھر

پنک گیمز میں کھلاڑیوں کو 50لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے اور 100کھلاڑیوں کو سپورٹس بور ڈ پنجاب منتخب کرکے بین الصوبائی کھیلوں کیلئے تیار کرے گا، وزیرکھیل پنجاب

خواتین کے میگا سپورٹس ایونٹ پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مکمل فوکس ہے،کھیلوں میں خواتین کو پہلے اتنی اہمیت نہیں دی جاتی تھیں، فیصل ایوب کھوکھر

پنک گیمز میں خواتین کھلاڑی 7 کھیلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آرچری، باسکٹ بال، اتھلیٹکس،ہاکی اور کرکٹ ٹیپ بال شامل ہیں، فیصل ایوب کھوکھر

صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمزکے لوگوکی رونمائی بھی کی، سیکرٹری سپورٹس مظفرخان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی موجو دتھے

لاہور،(نوازگوھر) 29اپریل 2024ء۔

صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز2024کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2 مئی کو کریں گی،

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز خواتین کا میگا سپورٹس ایونٹ ہے جس میں پنجاب کی 19یونیورسٹیز کی 1300خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں، جن میں لاہور سے 11اور دیگر اضلاع سے 8 یونیورسٹیز شامل ہیں، پنک گیمز میں کھلاڑیوں کو 50لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے، صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمزکے لوگوکی رونمائی بھی کی ہے،

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی اس موقع پرموجود تھے،

صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ خواتین کے میگا سپورٹس ایونٹ پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مکمل فوکس ہے،کھیلوں میں خواتین کو پہلے اتنی اہمیت نہیں دی جاتی تھیں،

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز میں خواتین کھلاڑی 7 کھیلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آرچری، باسکٹ بال، اتھلیٹکس،ہاکی اور کرکٹ ٹیپ بال شامل ہیں،

پنک گیمز کے بہترین 100کھلاڑیوں کو سپورٹس بور ڈ پنجاب منتخب کرکے بین الصوبائی کھیلوں کیلئے تیار کرے گا، ہمارا مشن پورے پنجاب سے500مرد خواتین تیار کرنا ہے، جو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے،

صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ جلد پنجاب لیگ اور پنجاب گیمز کا بھی انعقاد کیا جائے گا،پنجاب لیگ کے مقابلے یونین کونسل کی سطح سے لیکر تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل لیول تک مرحلہ وار ہوں گے،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہیں،پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز2سے 5مئی تک لاہور میں ہوں گی۔

error: Content is protected !!