کیو پی ایل کا آغاز ہفتے سے ہوگا جس میں آٹھ ٹیمیں اور صوبے بھر سے ڈیڑھ سو کھلاڑی حصہ لیں گے
ٹرافی رونمائی کی تقریب بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی
کیو پی ایل تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی کھیل دُرابلوچ تھے
ڈی سی اے کے چیئرمین محمدخیر، سی ای او جاوید اقبال سیکرٹری ودیگر بھی موجود تھے۔
کرکٹ لیگ کا آغاز خوش آئند ہے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ڈی جی کھیل
کیو پی ایل سے لوکل کرکٹرز کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوا،
ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرابلوچ
کیو پی ایل متظمین داد کے مستحق ہے کہ وہ کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم اقدامات اٹھارہے ہیں۔
کوئٹہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی مکمل ماونت حاصل ہوگی۔
چیئرمین حاجی محمد خیر
کوئٹہ کرکٹ لیگ میں آٹھ ٹیمیوں میں جونئیر وسینئر کرکٹرز ان ایکشن ہونگے۔جاوید اقبال
کوئٹہ پریمئر لیگ کے ایمبسڈرز و کرکٹرز کی تقریب میں شرکت
اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد ; کوئٹہ پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گٸی، ٹرافی رونمائی کی تقریب بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوٸی جس کے مہمان خصوصی ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ تھے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کوشاں ہے اور بلوچستان میں کھیلوں کا گڑھ بن چکا ہے
ہماری کوشش ہے کہ یہاں بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں کوئٹہ شہر میں کرکٹ جیسے بڑے ایونٹ سے کرکٹ کو صوبے میں مزید نکھار آئے گا کوٸٹہ کرکٹ کے منتظمین تعریف کے مستحق ہیں جنھوں نے مشکل حالات میں اور محدود وسائل میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں
محکمہ کھیل صوبے میں تمام کھیلوں کو یکساں طور پر اہمیت دے رہا ہے اس طرح کے بڑے ایونٹ منعقد ہونے سے کھیل کے فروغ میں بھرپور مدد ملے گی صوبے میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کررہے ہیں
جس کے مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور یہی کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے