ایشیا کپ 2023 کے کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا

 

 

راڈ کاسٹرز اسکائی اسپورٹ نے کمنٹری پینل کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا جس کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے ملک پاکستان کے چار جبکہ بھارت کے 11 سابق کرکٹرز کو کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

 

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں سابق قومی کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں جبکہ پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو پینل میں شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔

 

ایشیا کپ کے ایونٹ میں کمنٹری پینل میں بھارت کے سابق کھلاڑی روی شاستری، گوتم گھمبیر، ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سری لنکا ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا ایک ایک کرکٹر کمنٹری پینل میں شامل ہے، جس میں اینڈی فلاور ،مارون اتاپتو، سجنے بنگر، میتھیو ہیڈن اور پیوش چاولہ شامل ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!